بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || فلپائن کے وزیر قومی دفاع، گلبرٹو ٹیوڈورو (Gilberto Teodoro) نے منیلا میں پارلیمنٹ کے سامنے اعلان کیا کہ ان کا ملک اسرائیل سے ہتھیاروں کا نیا نظام خریدنے کا عمل روک دے گا، اور پچھلے معاہدوں پر اکتفا کرے گا۔
یہ فیصلہ غزہ میں جنگ کے پس منظر میں اندرونی سیاسی دباؤ اور دفاعی درآمدات کے ذرائع میں تنوع لانے کی حکومتی کوششوں کے کی روشنی مین سامنے آیا ہے۔
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، فلپائن اسرائیلی دفاعی کمپنیوں کے بڑے گاہکوں میں سے ایک ہے، جو 2019 اور 2023 کے درمیان اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریداری میں عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر تھا۔
ظآہر ہے کہ یہ فیصلہ فلپائن کی دفاعی پالیسی میں تبدیلی کا اظہار اور خطے میں فوجی و تجارتی تعلقات پر تنازعات کے اثرات کی طرف اشارہ ہے، نیز یہ منیلا کی طرف سے اسلحہ کے ایک ہی ایک سپلائر پر انحصار کم کرنے کی کوششوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ